طریقہ نفی اثبات

Loading

اس راہ پر چلنے والے کے لیے ضروری ہے کہ جب نفی اثبات کی مشق کرنے لگے تو اپنی زبان کو منہ کے اوپر  والے حصے یعنی تالو کے ساتھ پیوست کر ڈالے ۔ دونوں لب آپس میں ملائے ۔ اوپر اور نیچے کے دانت بھی ملائے اور سانس کو بند کر ڈالے ۔ اور  \’لا\’  کا کلمہ ناف سے سر کی آخری حد یعنی قالبی تک تصور کے ساتھ  بذریعہ سانس کھینچے اور  \’ الا\’  کا کلمہ پورے خیال کے ساتھ  دائیں کندھے پر لے جائے اور اس جگہ سے \’ الا اللہ \’  کی ضرب پورے خیال کے ساتھ دل پر لگائے یہاں تک کہ ذکر کی حرارت کا اثر تمام عالم امر کے لطائف میں ظاہر ہو۔  جب سانس میں سالک دقت محسوس کرے تو سانس  کو طاق گنتی ( 3،5،7۔۔۔) پر خالی کر دے۔ یعنی اگر وہ جس دم  میں نفی اثبات کا ذکر  دس مرتبہ کر چکا ہے اور سانس میں تنگی محسوس کرنے لگا ہے تو گیارہ  پر سانس ک خالی کر دے اور   \’محمدالرسول اللہ ﷺ\’ کو خیال سے ادا  کرے اور ( محمد ﷺ کو بمثل مہر دل پر تصور کرے) اور نفی اثبات شروع کرنے سے پہلے یہ دعا 

پڑھے :

\"\"

ترجمہ: ( اے اللہ تو ہی میرا مقصود ہے۔ مجھے تیری ہی رضا مطلوب ہے۔ مجھے اپنی ذات کی محبت عطا فرما اور اپنی صفات کی معرفت اور پہچان نصیب فرما ) ۔  پھر اس طرح نفی اثبات کاذکر کرتا رہے۔  لاَ اِ لٰہَ اِلَّا اللہُ ۔

جب کلمہ \” لاَ\” کہے تو چار معنوں میں سے کسی ایک کا خیال دل میں پختہ رکھیں۔

\"\"

کچھ عرصہ کی مشق کے بعد اس کے معنی دل میں پختہ ہو جائیں گے۔

1 thought on “طریقہ نفی اثبات”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *