معزز قارئیں اس تحریر کا انگریزی ترجمہ آخر پر ہے۔
Dear reader the translation of this text in English is at the end of the page.
جب کوئی مرید صادق ، شیخ کے حکم کا تابع ہو جاتا ہے ، اس کی محبت میں رہتا ہے ، اس سے آداب سیکھتا ہے تو شیخ کے باطن کی روحانی طاقت مرید کے باطن میں اس طرح سرایت کر جاتی ہے جس طرح ایک چراغ سے روشن ہوتا ہے ۔
یعنی شیخ اپنے مرید کے باطن کو بھی روشن کر دیتا ہے ۔شیخ کا کلام مرید کے باطن کو روحانیت سے بھر دیتا ہے ۔ شیخ کا کلام و ارشادات روحانی لطائف کا خزانہ ہیں ۔ اپنی تمام تر کیفیات کے ساتھ شیخ سے مرید کی طرف صحبت اور سماعت کے ذریعے منتقل ہوتے رہتے ہیں۔
ایسا تب ہی ممکن ہے جب مرید اپنے آپ کو شیخ کے لیے وقف کر دے اور اپنے ذاتی نفسانی ارادے اور اختیار کو چھوڑ کر قطعی طور پر شَیخ میں فنا ہو جائے ۔
نوٹ : یاد رہے شَیخ سے مراد \” پیرِ کامل \” ہے ۔
کتاب : عوارف المعارف
مصنف : شیخ الشیوخ، امام السالکین
حضرت شہاب الدین عمر
ابو حفص سہروردی ؒ ۔
English Translation
When a righteous murid submits to the orders of the Shaykh, lives in his love, learns manners from him, then the spiritual power of the Shaykh\’s inner being is embedded in the murid\’s inner being like a lighted lamp. Is .
That is, the Shaykh enlightens the heart of his disciple. The speech of the Sheikh fills the heart of the disciple with spirituality. Sheikh\’s words and sayings are a treasure of spiritual anecdotes. With all their qualities, they are transferred from the Shaykh to the Mureed through association and hearing.
This is possible only when the murid dedicates himself to the Shaykh and abandons his personal egoistic will and authority and completely annihilates in the Shaykh.
Note: Remember that Shaykh means \”Peer-e-Kamil\”.