Sahibzada Ahmad Saeed Yarjan Sahib Mubarak
سلسلہ تعارفات صاحبزادگان مجدد دوراں، قیومِ زماں، امام خراساں پیرِارچی پیر سیف الرحمٰن صاحب مبارک رحمتہ اللہ علیہ
5 نمبر پر فرزند مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ پیرِ ارچی رحمتہ اللہ علیہ کا یار میرا یار آپ سب کا یار قندیل نورانی شمشیر امام خراسانی رحمتہ اللہ علیہ قطب سندھ و بلوچستان فخر گلستانِ سیفیہ میری مراد ہے پیرِ طریقت رہبر شریعت پروفیسر شیخ العرب والعجم منبع رشد ھدایت عظیم مذہبی سکالر استاد العلماء رہنمائے طریقت قبلہ شیخ القرآن والحديث قدوۃ المشائخ مفتی صاحبزادہ احمد سعید السیفی المعروف یار جان صاحب مبارک دامت برکاتہم القدسیہ۔
Sahibzada Ahmad Saeed Yarjan Sahib Mubarak
آپ مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی اولاد میں سے پانچویں 5 نمبر پر ہیں۔ آپ ایک جید عالم دین ہے۔ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے۔ اکثر لوگ آپ کو جانتے ہیں کہ آپ کتنی عظیم ہستیوں میں سے ہیں۔ آپ کے ساتھ مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ بہت پیار کرتے تھے ۔آپ نے مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی بہت خدمت بھی کی ہے ۔آپ مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی حیات میں جامعہ سیفیہ کے مہتمم بھی رہے ہیں ۔آپ نے مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ کئی سال مسلسل مسجد میں ہر صبح نماز کے بعد مکتوبات امام ربانی مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ اور ریاض الصالحین اور انوار القدسیہ جیسے بہت ساری کتب کا درس دیا ہے اور اس کے علاوہ آپ جامعہ میں بھی درس کیلئے وقت دیتےرہے ہیں۔
آپ وہ خوش نصیب اور خوش قسمت انسان ہیں جس کی گود میں مجدد وقت یعنی مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے سر مبارک رکھا تھا اور آپ رحمتہ اللہ علیہ کی روح پرواز کر گئی تھی۔ مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی ساتھ آخری ایام میں آپ موجود تھے اور مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے آپ کی ساتھ آخری کلام کیا اور یہ بھی اس رات فرمایا کہ یار جان آپ میری اس مسند کو سنبھال لیں۔ آپ باڑہ میں مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی ساتھ صبح نماز کی بعد درس دیتے ۔ایک وقت آپ لاہور کے طرف چلے گئے تھے علاج کیلئے آپ بیمار تھے تو مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے آپ کو بہت یاد کیا اور آپ کا بہت تعریفیں کی کہ یار جان کی کمی بہت محسوس کرتا ہوں ۔
آپ کے علم کی خدمات فیس بک پر اور یو ٹیوب پر اور مختلف ویب سائٹ پر موجود ہے بہت کثیر تعداد میں آپ کے ویڈیو کلپ چل رہے ہیں۔ تمام حضرات اس سے استفادہ اٹھا لیں کیونکہ ایسے علماء جس کی تربیت ا تاے مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے کی ہے کہے بھی نہیں ملے گا ۔آپ مکتوب شریف کی درس بھی دیتے ہیں ایسے انداز میں جیسے مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ درس دیتے تھے۔ کیونکہ آپ ان کے ہی شاگردِ خاص رہے ہیں۔ آپ کو الله تعالیٰ نے بہت فراست دی ہے ۔ علم ظاہر میں اور علم باطن میں آپ نے سندھ شہر میں ایک مسجد ،خانقاہ اور مدرسے کا تعمیر بھی کی ہیں۔ جس کی نگرانی آپ خود کر رہے ہیں اور کراچی شہر میں بھی آپ مسلسل محفلوں پر جاتے ہیں اور وہاں بھی آپ کی کوشش ہے کہ ایک مسجد خانقاہ اور مدرسے کی بنیاد رکھیں اور اسلام آباد، سرگودھا اور میانوالی میں بھی آپ کا ارادہ ہے مساجد ،مدارس اور خانقاہوں کا ۔
Sahibzada Ahmad Saeed Yarjan Sahib Mubarak
ہماری دعائیں ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابیاں نصیب فرمائے آپ کی ہزاروں شاگرد اور ہزاروں مریدین دنیا بھر میں موجود ہیں اور دین کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں اور میرےلیے یعنی نجیب اللہ کیلئے سعادت کی بات یہ کہ میں نے پہلا قاعدہ آپ سے شروع کیا تھا باڑہ پشاور میں مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی حکم پر اس وقت سے لیکر آج تک آپ کو درس تدریس میں مشغول دیکھا ہے آپ نہایت حسین اور جمیل اخلاق کے مالک ہیں۔ جب بھی آپ سے ملاقات ہوتی ہے آپ کی چہرے پر ہمیشہ ایک مسکراہٹ ہوتی ہے ۔آپ نے ایک شادی کی ہے آپ کی شریک حیات سیدہ ہیں۔ ان میں سے آپ کا تین فرزند ہیں۔
Sahibzada Ahmad Saeed Yarjan Sahib Mubarak
سب سے بڑا بیٹا صاحبزادہ علامہ سید احمد صاحب، دوسرا بیٹا صاحبزادہ علامہ حسنی مبارک صاحب اور چھوٹا بیٹا صاحبزادہ علامہ احمد شریف صاحب ہے ۔ مجھے یاد ہے ایک بار باڑہ میں آپ کی بارے میں مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ یار جان بیان کرے گا تو صدر اور وزیراعظم بھی ان کے سامنے لاجواب ہوں گے۔ آج سب دنیا دیکھ رہے ہیں جب آپ بیان کرتے ہیں تو سب مجلس میں ایک عجیب اور پُر کیف سماں بن جاتا ہے۔ مجھے مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی وہ باتیں یاد آتی ہیں اور مجھے یہ بھی یاد ہے کہ آپ کو کئی مرتبہ مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ آپ میرے نائب ہیں آپ مبارک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی مطلق خلیفہ بھی ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو حاسدین کے حسد سے منافقین کی منافقت سے ساحرین کے سحر سے اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔
آمین ثم آمین
تحریر از
آپ کا چھوٹا بھائی
اور آپ سب کا دوست
صاحبزادہ فقیر عاجز محمد نجیب اللہ سیفی ابن پیرِ ارچی امام خراسانی رحمتہ اللہ علیہ بمقام مرکزی آستانہ عالیہ سیفیہ فقیرآباد شریف لاہور
Posted by
Muhammad Yaseen Saifi
Great Information