رخِ مصطفیٰ کو دیکھا
رخِ مصطفیٰ کو دیکھا تو دیوں نے جلنا سیکھا
یہ کرم ہے مصطفیٰ کا شب ِ غم نے ڈھلنا سیکھا
میں گرا نہیں جو اب تک یہ نگاہ مصطفیٰ ہے
میری ذات نے نبی سے ہے سدا سنبھلنا سیکھا
رخِ مصطفیٰ کو دیکھا تو دیوں نے جلنا سیکھا
یہ کرم ہے مصطفیٰ کا شب ِ غم نے ڈھلنا سیکھا
یہ زمین رکی ہوئی تھی یہ فلک تھما ہوا تھا
چلے جب میرے آقا تو زمیں نے چلنا سیکھا
رخِ مصطفیٰ کو دیکھا تو دیوں نے جلنا سیکھا
یہ کرم ہے مصطفیٰ کا شب ِ غم نے ڈھلنا سیکھا
بڑا خوش نصیب ہوں میں میری خوش نصیبی دیکھو
شاہ انبیا کے صدقوں پہ ہے میں نے پلنا سیکھا
رخِ مصطفیٰ کو دیکھا تو دیوں نے جلنا سیکھا
یہ کرم ہے مصطفیٰ کا شب ِ غم نے ڈھلنا سیکھا
میں تلاش میں تھا رب کی کہاں ڈھونڈتا میں اس کو
ہوئی محبت جب نبی سے تو خدا سے ملنا سیکھا