Online Earning // Scams // Big profits

Loading

#OnlineEarning

#Scams

#Big profits

ہوشیار ہوشیار خبردار خبردار

اسلام علیکم!

معزز قارئین موبائل فون اور انٹرنیٹ نے بہت ترقی حاصل کی ہے لوگ اس کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ اس ترقی نے ہر استعمال کرنے والے کو اس کا بہت فائدہ دیا ہے۔ اس ترقی نے نوع انسانی کو بہت سہولیات فراہم کی ہیں۔ نیز یہ کہنا سود مند ہو گا کی زندگی کے ہر ہی شعبے میں اس موبائل نے اور انٹرنیٹ ترقی کی اور آسانیاں پیدا کی ہیں۔ اتنا آسان بنایا کے آج کا انسان اس کا محتاج ہو گیا ہے۔ اچھائی ہر کوئی جانتا اور مانتا ہے مگر یہاں میرا مقصد کچھ اور ہی بتانا ہے۔

دنیا میں ہر دور میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جو دن اور رات میں امیر ہونا چاہتے ہیں۔ ایسا کام تلاش کرتے ہیں کرنا کچھ نا پڑھے اور منافع بخش آمدن بھی ہو جائے۔ اس چاہت نے چوروں اور ٹھگوں کو بھی ایک موقع فراہم کیا۔ ان چوروں اور ٹھگوں کو انٹرنیٹ کی زبان میں سکیم Scam  کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

اس گناہ کو سائیبر کرائم کہا جاتا ہے۔ میرے بھولے بھالے قارئین ںوٹ کریں یہ اتنا عام ہو گیا ہے کہ اچھا بھلا پڑھا لکھا طبقہ بھی اکثر اسی کی زد میں متاثر نظر آتا ہے۔

آن لائن کاروبار اور سرمایا کاری کے جانسے والے ان گنت لوگوں ایپلیکیشنز اور ویب سائیٹس بنا رکھی ہیں اور لوگوں کو پھنسا رہے ہیں۔ لیکن ان کا دل بڑھا نے والے وہ لوگ ہیں جن کو رات و رات امیر ہونے کا جنون ہے۔ یا وہ لوگ ہیں جو کرنا کچھ نہیں چاہتے مگر آمدن بڑھانا چاہتے ہیں۔ وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے پاس تھوڑا بہت پیسہ ہے مگر وہ پارٹ ٹائم کام کر کے اور کمائی چاہتے ہیں۔

انھیں کمزوریوں کا فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں ہمارے علاقے میں آرڈر گو Oreder go  اور شئین بی جے Sheinbj  کے نام سے ویب سائیٹ چلی بہت لوگوں نے پیسے کمائے مزید لوگوں کو پھنسا کر۔ اس کے علاوہ اور بھی بے تحاشا کمپنیاں اور ایپس یا ویب سائیٹس ہیں ۔

اس تحریر کاا مقصد یہ بتانا ہے کہ کیسے پتا چلے کون چور اور کون صحیح ہے۔ کیسے بچا جائے ان سے؟

معزز قارئین اس کا آسان طریقہ ہے بچنے کا کہ احتیاط کی جائے اور یہ کلیہ ذہن نشیں کر لیا جائے کوئی بھی ایپ یا آن لائن ایک زنجیر بناتا ہو کہ اور بندے شامل کریں اور بونس حاصل کریں اور دوسر کی جائے اور یہ کلیہ ذہن نشیں کر لیا جائے کوئی بھی ایپ یا آن لائن ایک زنجیر بناتا ہو کہ اور بندے شامل کریں اور بونس حاصل کریں اور دوسرا منافع اتنا زیادہ ہو کہ دل چاہے جلدی شامل ہو جاؤ بہت منافع ہے۔ یا کام کرنا کچھ بھی نہ ہو اور آمدن زیادہ ہو تو پھر بنا سوچ لیں یہ scam  ہی ہے۔ ان سے بچ جائیں اور اپنے عزیز و اقارب کو شامل نہ کریں اس میں۔

یہ جلد یا دیر سے ضرور بند ہو جائے گا پھر پچھتانے کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔ شروع شروع میں بہت بونس ملتا ہے منافع بھی بہت پر کشش ہوتا ہے بندہ ان کا جانسے میں آہی جاتا ہے۔ مگر تھوڑی سی احتیاط آپ کو اور دوسروں کو بچا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ صرف ویڈیوز کو دیکھنے سے پرکشش آمدن کی لالچ دی جاتی ہے اور یہ بھی صرف وقت کا ہی ضیاع ہے۔ اکثر گیمز اور موبائل ایپس جن میں ایڈز ہوں ان سے بھی بچنا ضروری ہے۔ خود بھی بچیں عزیز اقارب کو بھی بتائیں۔

ایسی مزید معلومات اور خبروں سے آگاہ رہنے کے لیے باقاعدگی سے مطالعہ کرتے رہیں۔ شکریہ 

مبارک ہو آپ اس ویب سائیٹ پر مفت اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور اپنی قیمتی معلومات شئیر کر سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اپنے دوستوں کو درخواست بھیجیں گپ شپ بھی کر سکتے ہیں اور گروپ بھی بنا سکتے ہیں لنک پر کلک کریں۔ اکاؤنٹ کھولیں          

                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *