نیت مراقبات معبودیت صرفہ،حقیقت ابراہیمی و موسوی علیہم السلام

Loading

نیت مراقبہ معبودیت صرفہ

فیض می آید از ذات بیچون کہ منشاء معبودیت صرفہ است ۔ بہ ھئیت و حدانی من بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین ۔ توقف روز ۔

ترجمہ: حضرت ذات بیچون جو کہ منشاء معبودیت صرفہ ہے پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین کے واسطے سے میرے ہئیت وحدانی میں فیض آتا ہے ۔   یہ وہ مقام ہے جہاں سیر قدمی ختم ہو جاتی ہے اور سیر نظری باقی رہتی ہے۔ سیر قدمی، وصول قدمی کا نام ہے اور ذات اگر صورت مثالیہ میں نظر آئے تو  اس کو سیر نظری کہتے ہیں۔ یہاں کلمہ طیبہ کے چاروں معنی کامل طور پر اس مقام میں حاصل ہوتے ہیں۔

  • اول:  لا  معبود                الا اللہ
  • دوم: لا مقصود                 الااللہ
  • سوم : لا موجود               الا اللہ
  • چہارم : لا مطلوب            الا اللہ

نیت مراقبہ حقیقت ابراہیمی علیہ السلام

فیض می آید  از حضرت ذات بیچون کہ محب صفات خود است و منشاء حقیقت ابراہیمی علیہ السلام است بہ  ھئیت وحدانی من بواسطہ پیران کبار رحمتہ علیہم اجمعین ۔ توقف روز ۔

ترجمہ  :حضرت ذات بیچون جو کہ اپنی صفات کی محب اور منشاء حقیقت ابراہیمی علیہ السلام ہے سے پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین کے واسطے سے میرے ہئیت وحدانی میں فیض آتا ہے ۔ یہ مقام خلعت اور بڑا کثیرا والا ہے ۔ یہاں تمام انبیا ء ملت ابراہیمی علیہ السلام پر مامور ہیں ۔ اس جگہ درود ابراہیمی زیادہ سے زیادہ پڑھنا چاہیے۔

نیت مراقبہ  حقیقت موسوی

فیض می آید از  حضرت ذات بیچون   کہ محب ذات خود است منشاء حقیقت موسویست بہ ھئیت وحدانی من بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین ۔ توقف روز۔   

ترجمہ :  حضرت ذات بیچون جو کہ اپنی ذات کی محب و منشاء حقیقت موسوی ہے سے پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین کے واسطہ سے میری ہئیت وحدانی میں فیض آتا ہے۔  یہ مقام محبت ذاتیہ کا مقام ہے ۔ اور بہت سے پیغمبر  حضرت موسی ٰ کلیم اللہ علیہ السلام کی وساطت سے اس مقام پر پہنچتے یہاں نیاز و  بے نیازی کی اداؤں کا اظہار ہوتا ہے۔ درج ذیل درود پاک تین ہزار کی تعداد میں پڑھنا موجب اجر و برکت ہے۔

\"درود
درود پاک

نوٹ : معزز قارئین آپ معمولات سیفیہ کے متعلق اور تمام سلاسل ( سلسلہ عالیہ نقشبندیہ شریف، قادریہ شریف، چشتیہ شریف اور سہروردیہ شریف ) کے بارے مین معلومات درج ذیل لنک سے حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام مراقبات کے بارے میں معلومات بھی درج ہے۔ معلومات کے لیے کلک لریں

1 thought on “نیت مراقبات معبودیت صرفہ،حقیقت ابراہیمی و موسوی علیہم السلام”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *