نیت مراقبہ حقیقت محمدی ﷺ
فیض می آید از حضرت ذات بیچون کہ محب ذات خود است و محبوب ذات خود است و منشاء حقیقت محمدیست بہ ہئیت وحدانی من بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین ۔ توقف روز ۔
ترجمہ: حضرت ذات بیچون جو کہ خود اپنی ذات کی محب اور محبوب ہے ۔ اور منشاء حقیقت محمدی ﷺ ہے ، سے پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین کے طفیل سے میری ہئیت وحدانی میں فیض آتا ہے ۔ یہ حقیقت الحقائق ہے۔ یہ جناب سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کے ساتھ تعین جسدی رکھتی ہے۔ یہ مقام محبت و محبوبیت ہے اس مقام پر اس درود شریف کی کثرت کی جائے۔
اللھم صل علی سیدنا محمد و الہ و اصحابہ افضل صلوتک عدد معلوماتک و بارک وسلم
نیت مراقبہ حقیقت احمدی ﷺ
فیض می آید از ذات بیچون کہ محبوب ذات خود است و منشاء حقیقت احمدی ﷺ است بہ ہئیت وحدانی من بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین ۔ توقف روز۔
ترجمہ : حضرت ذات بیچون جو کہ اپنی ذات کی خود محبوب ہے ۔ اور منشاء حقیقت احمدی ﷺ ہے بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین میری ہئیت وحدانی میں فیض آتا ہے۔ یہ مقام محبوبیت ہے لیکن اس کا تعلق روحی ہے اور اس کو دائرہ محبوبیت صرفہ بی کہا جاتا ہے۔ یہاں پر بھی مذکورہ بالا درود شریف کی کثرت کی جائے۔
اللھم صل علی سیدنا محمد و الہ و اصحابہ افضل صلوتک عدد معلوماتک و بارک وسلم
نوٹ : معزز قارئین آپ معمولات سیفیہ کے متعلق اور تمام سلاسل ( سلسلہ عالیہ نقشبندیہ شریف، قادریہ شریف، چشتیہ شریف اور سہروردیہ شریف ) کے بارے مین معلومات درج ذیل لنک سے حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام مراقبات کے بارے میں معلومات بھی درج ہے۔ معلومات کے لیے کلک لریں
ماشااللہ تبارک اللہ
بہت بہت شکریہ محترم