2 total views , 1 views today
نیت مراقبہ محبت اول
فیض می آید از ذات بیچون کہ اصل اصل اسماء و صفات است کہ دوست میدارد مرا و من دوست میدارم اور بمفھوم این آیت کریمہ \” یحبھم و یحبونہ \” خاص بلطیفہ نفسی من بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین ۔
ترجمہ : ذات حق جو کہ اصل اصل اسماء و صفات ہے ۔ آیت کریمہ \” یحبھم و یوحبونہ \” کے مطابق مجھے دوست رکھتی ہے ۔ اور میں اسے دوست رکھتا ہوں سے بواسطہ پیران کبار رحمتہ علیہم اجمعین میرے خاص لطیفہ نفسی کو فیض آتا ہے ۔
اس کا مفہوم بھی آیت مذکورہ سے لیا گیا ہے اور منشافیض ولایت کبریٰ کی قوس ہے ۔ جو کہ دائرہ نبر 3 کا اصل ہے اور لطیفہ نفس فیض کا محور ہے ۔ یہ تینوں دائرے اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس میں اعتبارات میں جو صفات و شیونات کی مبادی ہوتی ہے ۔
اس مقام مین شرح صدر ہوتا ہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کی شان میں فرمایا ۔ الم نشرح لک صدرک اس میں لطیفہ اخفیٰ کے کمالات کی طرف اشارہ ہے ۔ کیونکہ یہ لطیفہ اللہ تعالیٰ کی ذات پاک نے اپنے تمام شیونات و صفات کے ساتھ لطیفہ اخفیٰ میں ظہور فرمایا۔
( اس میں کیا شک ہے کہ ) جیسے ذات منکشف ہو جائے ۔ اسے وہ تمام امور جو ذات سے نسبت رکھتے ہیں منکشف ہو جائیں گے اسی وجہ سے آنحضرت ﷺ نے فرمایا: \” اوتیت علم الا ولین والا خرین\” یعنی مجھے تمام پہلوں اور پچھلوں کے علوم عطا فرمائے ۔ یہاں تک مقام صبر و شکر اور رضا حاصل ہوتا ہے ۔ احکام شریعہ قبول کرنے میں دلیل کی حاجت نہیں رہتی ۔ شہود کے بعد یعنی ذات کا جو تعین علمی میں ظاہراور مشہود ہوتا ہے ۔ غرض یہ کہ نظر دقیق امور مذکورہ میں سے ہر ایک کا امتیاز کرتی ہے ۔ اس مقام کے معارف کتاب و سنت ہیں ۔
نیت مراقبہ محبت دوم
فیض می آید از ذات بیچون کہ اصل اصل اصل اسماء و صفات است کہ دوست میدارد مراو من دوست میدارم اورا بمفھوم این آیۃ کریمہ \” یحبھم و یحبونہ \” خاص بلطیفہ نفسی من بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین ۔
ترجمہ : اس ذات سے فیض آتا ہے جو کہ اصل اصل اصل اسماء و صفات ہے ۔ جس کو میں دوست رکھتا ہوں اس آیت کریمہ \” یحبھم و یحبونہ \” کے مطابق اور وہ مجھے دوست رکھتا ہے ۔ منشاء فیض ولایت کبریٰ کا تیسرا دائرہ ہے جو کہ دائرہ ثانی کی اصل ہے ۔ میرا نفس مورد فیض ہے ۔ بحرمت پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین اس کا مضمون بھی آیت مذکورہ سے لیا گیا ہے ۔
بہت اعلیٰ معلومات ہے