نیت مراقبہ دائرہ قوسی، اسم ظاہر اور اسم باطن

Loading

نیت مراقبہ دائرہ قوسی

فیض می آید از ذات بیچون کہ اصل اصل اصل اصل اسماء و صفات است و دائرہ قوسیت کہ دوست میدارد مرا و من دوست میدارم

بمفھوم این آیہ کریمہ \”  یحبھم و یحبونہ \” خاص بلطیفہ نفسی من بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیھم اجمعین ۔ توقف روز۔

ترجمہ : مراقبہ محبت ثالث اس ذات  بیچون سے فیض آتا ہے جو کہ اصل اصل اصل اصل اسما ء صفات ہے، جس کو میں دوست رکھتا ہوں اور وہ مجھے دوست رکھتا ہے اس آیت کریمہ \”یحبھم و یحبونہ \” کے مطابق ۔ منشاء فیض  ولایت کبریٰ کی قوس ہے ۔ جو کہ دائرہ نمبر 3 کی اصل ہے  اور لطیفہ نفس میرے فیض کی جگہ ہے ۔ بحرمت پیران کبار رحمتہ اللہ علیھم اجمعین ۔ اس کا مفہوم بھی آیت کریمہ سے لیا گیا ہے ۔

نیت مراقبہ اسم ظاہر

فیض می آید از ذات بیچون کہ مسمی باسم ظاہر است بمفھوم این آیۃ کریمہ \” ھوالاول والآ خر والظاہر والباطن و ھو بکل شی ء علیم \”  خاص بلطیفہ نفسی من بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین ۔ توقف روز ۔

ترجمہ :

ذات ِ حق جو کہ اسم ظاہر کے ساتھ موسوم ہے ۔ اس آیت کریمہ کے مفہوم کہ مطابق کہ  \” ھوالاول والآ خر والظاہر والباطن و ھو بکل شی ء علیم \” سے پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین کے واسطہ سے خاص میرے لطیفہ نفسی تک فیض آتا ہے ۔

اگرچہ ولایت کبریٰ سے تزکیہ نفس حاصل ہو جاتا ہے اور برائیاں اور خصائص رذیلہ نیکیوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں ۔ لیکن فخر و غرور اور رعونت ابھی بھی باقی ہوتی ہے ۔ ان کو دور کرنے کے لیے سالک مراقبہ اسم ظاہر کرتا ہے تاکہ وہ سیر آفاقی کو پایہ تکمیل تک پہنچا دے ۔

معزز قارئین اس پوسٹ کا بقیہ حصہ یعنی نیت مراقبہ اسم باطن اس سے اگلی پوسٹ میں لکھا جائے گا ۔ ان شاء اللہ۔ اگر پوسٹ اچھی لگی ہو تو آگے دوستوں میں ضرور شیئر کریں۔

1 thought on “نیت مراقبہ دائرہ قوسی، اسم ظاہر اور اسم باطن”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *