New Method of Frauds دھوکے بازی کا نیا طریقہ

Loading

اسلام علیکم خبردار خبردار

بہت اہم معلومات آج کل فراڈ کا ایک نیا انداز جاری ہوا۔


خود بھی محتاط رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی آگاہ کریں۔


موبائل پر ایک کال آتی ہے اور آواز آتی ہے کہ پہنچانا کون ہوں میں ماموں, چاچو وغیرہ کہہ کر پکارتا ہے ۔ جب آپ کسی بھی رشتہ دار کا نام لیتے ہیں تو وہ اسی رشتے کو آگے چلاتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کو پولیس نے پکڑا ہے آپ ان سے بات کریں۔

پولیس آفیسر آپ سے بات کرتا ہے اور آپ کو کسی حادثے وغیرہ کی کہانی سنا کر آپ کے رشتہ دار کو چھوڑ نے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ جتنی رقم پر بات طہ ہو جائے وہ کہیں گے کہ ایزی پیسہ کروا دیں۔

معزز قارئین آپ سے التماس ہے کسی بھی صورت کسی اجنبی کال کرنے والے کو پیسے ایزی پیسہ نا کروائیں۔ خود بھی بچیں اور جہاں تک ہو سکے اپنے دوست و احباب تک یہ بات ضرور پہنچائیں۔


برائے مہربانی پہلے اپنے رشتہ دار کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور پیسے نہ بھیجیں کسی صورت میں۔ میرے ایک دو عزیز کے ساتھ یہ واردات ہو چکی ہے


اگر کسی اور کے ساتھ یہ واقعہ ہو چکا ہو تو ضرور کمنٹ میں لکھیں شکریہ۔


برائے مہربانی اس پیغام کو پھیلائیں تاکہ اور کوئی اس کا حصہ نہ بنے۔ شکریہ

2 thoughts on “New Method of Frauds دھوکے بازی کا نیا طریقہ”

  1. Pingback: Online Earning // Scams // Big profits – silsala-e-saifia

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *