خطرات کی قسمیں اور ان کا علاج

Loading

خطرات کی کئی قسمیں ہیں ۔ ان میں سے بعض  وہ جن کا دور کرنا طالب کے لیے ضروری ہے ۔

1۔ خطرہ قلبی

2۔ خطرہ نفسی

3۔ خطرہ قالبی

ان میں سے ہر ایک کا علاج اور دفعیہ تدابیر جداگانہ ممتاز ہے ۔

خطرات قلبی کا علاج

خطرات قلبی کا علاج یہ ہے کہ ذکر بہت زیادہ کرے ۔ ذکر سے کسی وقت خواب اور بیداری میں غافل نہ رہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے ۔

ترجمہ: اللہ تعالیٰ کو ہر حالت میں یاد کرتے رہو۔ نیز  اغیار سے تنہائی اور یکسوئی رکھے اور غذا بقدر مسنون کھائے۔

خطرات نفسی کا علاج

خطرہ  نفسی کا علاج یہ ہے کہ جس دم کے ساتھ نفی اثبات کی کثرت دیکھیں اور نفسانی  امور کی مخالفت کریں ۔  نیز ذکر خفی اور مراقبہ کی مزادلت کے ساتھ جناب احدیت میں بہت گریہ و زاری کریں ۔ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

ترجمہ: یاد کرتا رہ اپنے رب کو اپنے دل میں گڑ گڑاتا ہوا ڈرتا ہوا ۔

خطرات قالبی کا علاج

خطرات قالبی کا علاج ، تہلیل لسانی اور نوافل کی کثرت ہے ۔ خصوصاً نوافل مسنونہ اور باوجود اس تمام ذکر و فکر کے پیر کامل کی توجہ ہر جگہ ضروری ہے ۔ بغیر اس کے کوئی کام پورا نہیں ہوتا ۔

بے عنایات حق و خاصا ن حق

گر ملک باشند سیاہ ہستش ورق

طالبین مین بعض ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان کو اس مراقبہ میں انوار وغیرہ نظر آتے ہیں اور یہ  بھی مراقبہ پورا ہونے کی علامت ہے جو طالب کامل استعداد رکھتا ہے – اس کو مراقبات قالبیہ میں فنائے قلب حاصل ہو جاتی ہے  اور تمام تعلقات قلبی زائل ہو جاتے ہیں ۔ اکثر ایسے ہوتے ہیں جن کو فنائے قلب مراقبات نفس تک حاصل ہوتی ہے ۔ ہاں اگر شیخ کامل و مکمل چاہے تو اس کی ادنیٰ سے توجہ سے فنائے قلب مراقبات قلبی تک حاصل ہو جاتی ہے اور مراقبات نفس کی نوبت بھی نہیں آتی ۔

1 thought on “خطرات کی قسمیں اور ان کا علاج”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *