نیت مراقبہ کمالات رسالت
فیض می آید از ذات بیچون کہ منشاء کمالات رسالت است۔ بہ ھئیت وحدانی من بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیھم اجمعین۔ توقف روز
ترجمہ:
ذات حق سے کہ منشاء کمالات رسالت ہے۔ بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین میرے ہئیت وحدانی میں فیض آتا ہے۔ یہ مقام انبیا ء مرسلین کے ساتھ مخصوص ہے اور یہ تجلیٰ دائمی کا درجہ دوم ہے۔ اس مقام پر سالک کے لطائف عشرہ تصفیہ نفس کے بعد مقامات فوقانی میں ایک جدید اور نئی ہئیت حاصل کرتے ہیں جسے ہئیت وحدانی کہتے ہیں یہاں پر قرآن مجید کی تلاوت اور نماز کی کثرت سے ان کمالات میں اور ان حقائق میں جن کا ذکر آگے آئے گا ، ترقی ہوتی ہے ۔
نیت مراقبہ کمالات انبیاء اولوالعزم
فیض می آید از ذات بیچون کہ منشاء کمالات انبیاء اولوالعزم و منشاء حقیقت کعبہ ربانی است بہ ھئیت وحدانی من بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین۔ توقف روز
ترجمہ: ذات حق سے کہ منشاء کمالات انبیاء اولوالعزم ہے اور منشاء حقیقت کعبہ ربانی ہے بواسطہ پیران کبار رحمتہ اللہ علیہم اجمعین میرے ہئیت وحدانی میں فیض آتا ہے۔ یہ مقام اولوالعزم انبیا ء سے مخصوص ہے اور تجلیٰ دائمی کا تیسرا درجہ ہے ۔ کثرت ورد یعنی ذکر و اذکار تجلیات ذاتیہ سے سالک کا باطن بھر جاتا ہے۔ صاحب لیاقت احباب کو اسرار مقطعات قرآنی و متشابہات قرآنی ظاہر ہوتے ہیں ۔ اور باطن میں اس قدر وسعت پیدا ہوتی ہے کہ اس وسعت کا دائرہ تحریر میں لانا نا ممکن ہے۔ اس جگہ بھی کثرت تلاوت و ذکر و اذکار سالک کو بہت فائدہ دیتے ہیں ۔
نوٹ : معزز قارئین آپ معمولات سیفیہ کے متعلق اور تمام سلاسل ( سلسلہ عالیہ نقشبندیہ شریف، قادریہ شریف، چشتیہ شریف اور سہروردیہ شریف ) کے بارے مین معلومات درج ذیل لنک سے حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام مراقبات کے بارے میں معلومات بھی درج ہے۔ معلومات کے لیے کلک لریں
Great information